برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے مطابق سانحہ پشاور پر پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پھانسی کی سزا موثر ہتھیار نہیں ثابت ہو گا اس لیے سزائے موت پر پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے حکومت نے پھانسی کی سزا پر پابندی ختم کرتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔
دہشتگردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک سکول میں ایک سو تینتالیس کے قریب نہتے معصوم بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ساتوں دہشتگرد فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔