لندن (جیوڈیسک) یورپی یونین کے ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سرکردہ ارکان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے کام کرنے والے ادارے کی اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل میں رکنیت کی حمایت کر دی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ایک سو سرکردہ ارکان نے ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ یاداشت مرکزبرائے واپسی کو بھیجی گئی ہے۔ یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مرکز العودہ کی اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل کی رکنیت سے اتفاق ہے۔
دستخط کرنے والوں میں مالٹا کے سابق وزیراعظم اور یورپی یونین کے رکن الفریڈ سینٹ، آئرلینڈ کی شین فین پارٹی کے ارکان گیری ایڈمز اور پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے بھی دستخط کیے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کام کرنے والے ادارے’مرکزالعودہ’ نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ایک سو سرکردہ ارکان کی جانب ادارے کی اقوام متحدہ کی کونسل میں شمولیت کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔