برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے روس کی جانب سے کریمیا کو زبردستی اپنے ساتھ ملانے کے خلاف بطور سزا عائد کردہ پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
اس طرح یورپی یونین کے مسافر بردار بحری جہاز آئندہ بھی یوکرائن سے الگ کیے گئے اس علاقے کی بندرگاہوں میں نہیں جائیں گے۔
روسی میڈیا کے مطابق برآمدات اور سرمایہ کاری کی پابندیاں بھی سرِدست 2017 تک جاری رہیں گی۔
ان پابندیوں کا براہِ راست ہدف کریمیا اور وہاں کی حکومت ہے۔ آئندہ ہفتے یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرائن کے بحران کے باعث روس کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کے بارے میں بھی فیصلہ کرنے والے ہیں۔