یورپی یونین نے روس کی 9 تنظیموں‘ نائب وزیر دفاع سمیت 19 افراد پر پابندیاں لگا دیں

European Union

European Union

صوفیہ (جیوڈیسک) یوکرائن میں عارضی جنگ بندی کے باوجود روس نواز علیحدگی کی فائرنگ میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کو یوکرائنی فورسز کے حکام نے کہا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء یورپی یونین نے یوکرائن کی آزاد حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے پر روس کی 9 آرگنائزیشنز اور 19 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

جن میں روس کے نائب وزیر دفاع بھی شامل ہیں۔ پیر کو میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے پابندیوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔