یورپی یونین کا روس کو جکڑنے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

European Union

European Union

ايتھنز (جیوڈیسک) جبکہ وزراء نے يوکرائن کے ساتھ حاليہ کشيدگی کے تناظر ميں ماسکو کے حوالے سے اپنے موقف ميں نرمی نہ لانے کے عزم کا اظہار کيا۔اجلاس کے بعد وزراء نے ماسکو حکومت پر زور ديا کہ وہ يوکرائن کے ساتھ کشيدگی ميں کمی لائے، بصورت ديگر مزيد پابنديوں سميت دوسرے تمام آپشنز دستياب ہيں۔

يونان کے دارالحکومت ايتھنز ميں منعقدہ يورپی يونين کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر پولينڈ کے وزير خارجہ رادوسلاو سکروسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ مزيد محاذ آرائی يورپی يونين کے مفاد ميں نہیں ہے۔

ايتھنز ميں خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چيت کرتے ہوئے سکروسکی نے کہا، ’’بد قسمتی سے اپنے اقدامات کی وجہ سے روس ہميں اس پر مجبور کر رہا ہے کہ ہم اپنی حکمت عملی ميں تبديلی لائيں۔

سوئیڈن کے وزير خارجہ کارل بِلٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ يورپی يونين کے جارجيا اور مالدویا کیساتھ تجارتی معاہدوں کی تياريوں کے تناظر ميں روس کے ساتھ مزيد کشيدگی سے بچا جانا ممکن دکھائی نہيں دے رہا۔