یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگا دی

European Union

European Union

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگا دی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ایوان صدر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی بلاک میں اسپوتنک اور آر ٹی کی نشریات پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے بھی یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کے نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کرتے ہوئے جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے روس کو کافی پابندیوں کو سامنا ہے۔