یورپی یونین نے شام پر عائد پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

European Union

European Union

برسلز(جیوڈیسک)یورپی یونین نے شام پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید تین ماہ کے لیے توسیع کر دی ہے لیکن شامی شہریوں کے تحفظ کے لیے غیر مہلک آلات مہیا کرنے کی غرض سے اسلحہ کی قدغن میں ترمیم کر دی ہے۔

شام پر پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے برسلز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے شام پرعائد پابندیوں پر مئی 2013 کے آخر تک توسیع دینے پر اتفاق کیا لیکن ان میں ایک ترمیم کی گئی ہے تاکہ شامی شہریوں کے تحفظ کے لیے غیر مہلک اور فنی مہیا کی جا سکے۔

برطانیہ نے یورپی یونین سے شام کو اسلحہ مہیا کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغی جنگجووں کو جنگی سازو سامان مہیا کیا جاسکے لیکن برطانیہ کی اس تجویز کو مکمل طور پر نہیں مانا گیا۔