منیلا (جیوڈیسک) پورپی یونین کا فلپائن میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لئے2.5ملین یورو کی امداد کا اعلان۔
یورپی یونین نے شدید زلزلے سے متاثرہ ملک فلپائن کے لیے 2.5 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 15 اکتوبر کو آنے والے اس زلزلے کی شدت 7.2 تھی۔ اس زلزلے کو فلپائن میں گزشتہ دو دہائیوں کا سب سے تباہ کن زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے باعث 222 افراد ہلاک اور چار لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔