یورپی یونین کی ترکی کے نومنتخب صدر اردگان کو مبارکباد

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے ترکی کے نومنتخب صدر اور موجودہ وزیراعظم رجب طیب اردگان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب ترکی میں کردوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مصالحتی عمل میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

یورپی یونین کونسل کے صدر ہرسن ان رومیوئے اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جوزمینوئل بروسو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اردگان نئے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ملک کے تمام طبقات اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین مصالحتی عمل کیلئے کوشش کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر اوباما اپنے ترک ہم منصب اردگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔