یورپی یونین نے روس کے بارہ شہریوں پرپابندی لگادی

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) کرائمیا کو یوکرین سے علیحدہ کرکے اپنے ساتھ ملانے پریورپی یونین نے روس کے بارہ شہریوں پرپابندی لگادی۔ ۔یورپی یونین نے برسلز میں ہونے وانے والے اجلاس میں روس کے مزید 12 افراد پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد پابندی کی زدمیں آنے والے افرادکی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

ان تمام افراد کے اثاثے منجمدکردیے گئے ہیں اوران کے یورپ میں سفرپربھی پابندی لگادی گئی ہے۔ جرمن چانسلرنے خبردار کیا ہے کہ روس نے کرائمیا کے راستے یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کی تو روس کیخلاف ممکنہ تجارتی اوراقتصادی پابندیاں عائدکی جائیں گی۔

اس سے پہلے امریکا نے روس کے 20 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں صدر ولادمیر پیوٹن کے چیف آف اسٹاف سرگئی ایوانوف سمیت دیگراہم افراد شامل ہیں جس کے جواب میں روس نے اوباما انتظامیہ کے نوعہدیداروں پرپابندی لگادی ہے۔