ممبئ (جیوڈیسک) جرمن نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما جواب تک بالی ووڈ فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں کو پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ہدایتکار حسنین حیدرآباد والا کی تھرلر فلم ’’دھنک‘‘ میں ہیروئن کے رول میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ کے مطابق یہ وقت مجھے پر بہت اچھا جا رہا ہے اور وہ اس فلم میں کام کے نئے تجربے کے لیے تیار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے ایولین شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران بالی ووڈ میں مجھے کئی فلموں میں کام کرنا کا موقع دیا گیا جس دوران کافی حد تک ایک اداکارہ کے طور پراپنی پہچان بناچکی ہوں ۔فلم دھنک کی پیشکش مجھے درست وقت میں کی گئی ہے اور میں اس فلم میں پیشہ وارانہ طور پر اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے نہ صرف پرجوش بلکہ پر اعتماد بھی ہوں۔ فرام سڈنی ود لو ‘‘ نوٹنکی سالا؛؛ یہ جوانی ہے دیوانی ، عشق ، یاریاں اور میں تیرا ہیرو کی اداکارہ فلم دھنک میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو اپنے طور پر کچھ کرنا اور زندگی بنانا چاہتی ہے۔
اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک ریلیز ہونے والی اپنی تمام فلموں میں مجھے کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ جوڑی بنا کر کاسٹ کیا جاتا تھا ’’دھنک ‘‘ بالی ووڈ میں میں میری پہلی فلم ہے جس میں مرکزی کردار اداکررہی ہوں جو ایک عام سی لڑکی ہے مگر اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنی زندگی بنائے اور گذارے اس دوران انھیں جن مشکلات اور مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے وہ فلم دیکھنے والوں کو دکھایا جائے گا۔