قاہرہ (جیوڈیسک) شام کی حکومت نے اقوام متحدہ معائنہ کمیشن کو کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرہ مقام کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ۔مصری وزارت خارجہ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو مشتبہ مقام کے معائنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جہاں اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم حکومت کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کیے جانے یا نہ کیے جانے کا پتہ چلائے گی، شامی حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو تفتیش کے دوران جنگ بندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔