مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 18/7/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر کی پریس کلب آمد، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا، صحافیوں کی کوششوں یا تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا،محمد ایوب گجر، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں منعقدہ تقریب میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے شرکت کی ، اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمحمد ایوب گجر نے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو مثبت انداز میںاستعمال کرتے ہوئے معاشرتی برائیوں سے پردہ چاک کیا ہے،ان کی مثبت تنقید میرے لئے مشعل راہ ہو گی، انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا مشن ہے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی قیادت و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی عوام کو انصاف کی فراہمی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اپنے ارد گردنظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک کرایہ دار، جعلی مشروبات، منشیا ت فروشی،جوا پرچی،ودیگر سماج دشمن عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں فوری کاروائی کریں گے،عوام کے تعاون سے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، تعارفی میٹنگ میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 25سالہ نوجوان رمضان علی لا پتہ، دو دن گزرنے کے باوجود علم نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی 25سالہ نوجوان رمضان علی دو دن قبل گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلا تھا کہ تا حال واپس نہ آ سکا، ورثہ کی طرف سے تلاش جاری،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 9افرادکی 12مرلے کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش، پلاٹ میں ہل چلا کر پلر اور بورڈ ساتھ لے گئے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق عبدالوحید نے نواحی گائوں بیدیاںمیںحافظ لیاقت سے 18لاکھ روپے میں 12مرلے کا پلاٹ خرید رکھا تھا عبدالوحید گزشتہ روز لاہور گیا ہوا تھا کہ عبدالرزاق، امجد، سلیم ، رمضان و پانچ کس نا معلوم افراد اسلحہ کے زور پر پلاٹ میں داخل ہو گئے اور ہل چلا کر پلر اکھاڑ دئیے اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی ، جبکہ پلر اور بورڈ بھی چوری کرکے ساتھ لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عبدالوحید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، مذکورہ زمین حافظ لیاقت علی کی تھی جس ارشدعلی بلا ودیگر نے بیدیاں کی جامعہ مسجد حافظ لیاقت علی کو بیٹے اور پوتے سمیت اغوا کرکے جعلی کاغذات تیار کروائے تھے، اور رجسٹری کروا لی تھی، جس کا نہ صرف مقدمہ درج ہوا بلکہ ملزمان تمام تفتیشوں میں گناہ گار ثابت ہوئے،عملہ رجسٹری برانچ قصور تحصیل اور کمپیوٹر سنٹر کے ملازمین ملزمان کے ساتھ ساز باز تھے، ان کے خلاف اے سی قصور نے بھی فیصلہ دیکر ملزمان کی رجسٹری چار لاکھ کو مشکوک قرار دے دیا ہے، حافظ لیاقت علی نے مذکورہ زمین 18لاکھ میں عبدالوحید کو فروخت کی تھی،