کراچی (جیوڈیسک) مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے شکار پور مر کزی جامعہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ لکھی در میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں 50سے زائد افراد شہید اور سینکڑوں بے گناہ نمازی زخمی ہوئے ، نمازیوں کوبربریت کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،واقعہ سندھ حکومت کی ناکامی ہے،زخمیوں کو فوری بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی منتقل کیا جائے
وزیر اعلی ٰ سندھ فوری مستعفی ہو جائیں،سندھ بھر میں مساجد کو فل پروف سکیور ٹی دی جائے ،شکار پور لکھی در امام بارگاہ میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت ،دہشتگردی کے خلاف 3 روزہ یوم سوگ اور ہفتہ کو سندھ بھر میں پر امن ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں علامہ حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور، مولانا احسان دانش ،مولانا عقیل موسیٰ ، علی حسین نقوی ،اصغر عباس زیدی، حیدر زیدی، ڈاکٹر مدثر حسین،انجینئر رضا نقوی ،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،آصف صفوی ،سجاد اکبر،سمیت دیگر شیعہ و سنی رہنمائوں اور سیکٹروں افراد نے شرکت کی اوردہشت گردی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔
دریں اثناء ایم دبلیو ایم کراچی ڈویثرن کا احتجاج ابھی جاری اور رہنمائوں نے کل سانحہ شکار پوردہشتگردی کے خلاف ہونے والے پر امن یوم سوگ و ہڑ تال میں ساتھ دینے کیلئے سندھ بھر کی عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں اپیل کی جس کی حمایت کا اعلان متحدہ قومی موئومنٹ، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل ،پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ (فنگشنل)،تاجر اتحاد ،ٹرانسپوٹرز اور دیگر نے کیا۔ دریں اثنا مجلس وحدت کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ شکارپور میں شہید نمازیوں کا خون وفاقی وصوبائی حکومت کی گردن پر ہے، سانحہ شکارپور دہشت گردی کے سدباب میں حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہوا ہے
سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر فوری مستعفیٰ ہوجائے، سانحہ شکارپور کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ اورصوبہ بھر میں پر امن ہڑ تال کا اعلان کرتی ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کاکہنا تھا کہ جامع مسجد کربلا معلیٰ شکار پورمیں بے گناہ نمازیوں کو حالت سجدہ میں شہید کرنے والے یزید کے پیرو کار ہیں ، پاکستان میں تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،مسجد کربلائے معلیٰ شکار پورمیں دھماکہ پیپلز پارٹی کے تکفیری گروہ سے ساز باز کا نتیجہ ہے۔