فیصل آباد (جیوڈیسک) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) و ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں انتشار پھیلارہے ہیں مگر دونوں بری طرح ناکام ہونگے ۔عمران خان کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر کرپشن کا نوٹس لیں۔
پارٹی انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پائی جانے والی کرپشن نے تحریک انصاف کی ترجیحات عوام کے سامنے بے نقاب کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے لیگی کارکن ہر سطح پہ منظم اور فعال کردارادا کریں گے، آزادی مارچ کی تقریبات کے ذریعے عوام سے شعور بیدار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سونامی اور انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ملک کو خدا نخواستہ تباہ کرنا چاہتے ہیں ایسی ناپاک سوچ رکھنے والے اﷲ سے ڈریں اور اور وطن عزیز کی سلامتی کی دعا مانگیں۔