فضل الرحمن پر حملے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں، زاہد محمود قاسمی

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

فیصل آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمن پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام دشمن قوتیں مولانا فضل الرحمن کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔ دینی قوتیں متحد ہو کر اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت المدارس فیصل آباد کے رہنماؤں قاری محمد یاسین، مفتی محمد طیب، سید نذیر احمد شاہ بخاری اور صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہمیں اسلام کے تحفظ و سربلندی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتے ۔قائد جمعیت کی ایک کال پر ملک بھر کے مدارس کے طلبا سڑکوں پر نکل آئیں گے۔