کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi Fring

Karachi Fring

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی۔ کھارادر کامل گلی سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بتیس سالہ مقتول کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی۔ لیاری ہنگورہ آباد سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔ دوسری جانب پی آئی بی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔