لندن (جیوڈیسک) انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے شخصیت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم جو لوگ اپنی خوبصورتی سے زیادہ اپنے کام سے خود کو منواتے ہیں وہ زیادہ دیر تک چھائے رہتے ہیں۔
کیرا نائٹلی اپنی خوبصورتی اور زبردست ایکٹنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں دو دھاری تلوار کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ کیرا نائٹلی کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھیں جو لباس یا میک اپ کی پرواہ کئے بغیرخوب شرارتیں کیا کرتی تھی۔
کیرا نائٹلی نے کہا کہ اداکاری کیلئے میک اپ کرنا اور زرق برق لباس زیب تن کرنا اب میری پروفیشنل زندگی کا تقاضہ ہے تاہم آج بھی وہ گھر میں سادگی سے رہنا پسند کرتی ہیں۔