کراچی (خصوصی رپورٹ) ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز ،شاہ فیصل زون میں کتا مار مہم کے دوران 150 سے زائد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی 7 یونین کونسل میں آوارہ کتوں کے خلاف منگل اور بدھ کی درمیانی شب مہم کے دوران 150سے زائد آوارہ کتوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی ،بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور کتا مار مہم کے دوران مارے جانے والے کتوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ہر شعبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی انجا دہی کے لئے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے نتظامات کو مزید تیز کیا جائےاور آوارہ کتوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے تواتر کے ساتھ تمام زونز میں کتا مار مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔