کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر سالانہ 4 لاکھ سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ان میں ایک لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین دیکر بچایا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیڈیا ٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر اور ماہر اطفال پروفیسر اقبال میمن نے کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں موجود حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر متعدی اور مہلک بیماریوں کے خلاف اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔
پاکستان میں بچوں کی سالانہ شرح اموات بہت زیادہ ہے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگوا کر نمونیہ، تشنج، خسرہ، پولیو، گردن توڑ بخار سمیت دیگر بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، پاکستان میں خسرہ اور نمونیہ کے مرض سے بچوں کی ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔