ہر دلعزیز شخصیت مہر امتیاز کو ضلعی سیکٹریریٹ کا انچارج مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں : نوازش علی شیخ
Posted on July 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : تحریک انصاف کے راہنما اور ہر دلعزیز شخصیت مہر امتیاز کو ضلعی سیکٹریریٹ کا انچارج مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 کے راہنمائوں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، نائب صدر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، صدر لالہ موسیٰ سہیل نواز خاں،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112سید حسن رضا شاہ گیلانی۔
آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ،قاری عمر دراز ،نائب صدر ISF تحصیل کھاریاں فرقان جاوید، شعیب مغل، ڈسٹرکٹ ہیڈ آف ISF مرزا خرم شہزاد، بلاول سرور اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ مہر امتیاز تحریک انصاف کے مخلص اور نڈر راہنما ہیں اور تحریک انصاف ضلع گجرات کے کارکنوں میں بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
انکو تحریک انصاف کی ڈسٹرکٹ باڈی کی جانب سے ضلعی دفتر کا انچارج مقرر کیا جانا خوش آئند اقدام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مہر امتیاز اپنے تجربے سے علاقائی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے پیغام اور نظریہ کے مطابق دفتری امور کو چلائیں گے جس سے تحریک انصاف ضلع گجرات میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔