فیصل آباد( پ ر) موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ چیئرمین شہباز گل بٹ’ جنرل سیکرٹری محمد نعیم’ وائس چیئرمین عدنان شاہ’ سلیمان لاڈا’ شیخ شکیل’ محمد ابوبکر اور سلطان احمد نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کے دل کی دھڑکن شیخ اعجاز احمد ایم پی اے کو وزارت سے نوازا جائے۔ شیخ اعجاز احمد کی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات مثالی ہیں۔ انہوں نے علاقہ میں کرپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے جو ان کے حلقہ سے عوام سے کئے گئے وعدوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں شیخ اعجاز احمد کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے دروازے حلقہ کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ کارکنوں اور عوام کے مسائل کیلئے وہ بھر پور کوششیں کرتے ہیں اور مسائل کے حل تک چین نہیں بیٹھتے۔ ہم مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ اعجاز احمد ایم پی اے کو وزارت کا قلمدان سونپ کر کارکنوں کے حوصلے بلند کئے جائیں۔