اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ ڈیٹا حساس ہے تبھی ملے گا جب تحریک انصاف ٹھوس ثبوت فراہم کرے گی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے این اے 122 پر تاحال کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا۔ ووٹرز کی منتقلی کا ڈیٹا حساس ہے بغیر وجہ کے کسی جماعت کو فراہم نہیں کیا جا سکتا۔
تحریک انصاف بتائے کس ووٹر کو اسکی مرضی کے بغیر منتقل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کو ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت کے بغیر ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔