واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام سے حاصل کیئے گئے نمونوں کے ابتدائی تجزیے سے زہریلی گیس کے شواہد ملے ہیں،مقامی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکہ کے پاس شامی حکومت کی جانب سے مخالفین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ثبوت موجود ہے اور شام سے براہ راست حاصل کیئے گئے بالوں اور خون کے نمونوں کے ابتدائی تجزیے میں بھی زہریلی گیس سارین sarin کو شواہد ملے ہیں۔
انہوں نے امریکی کانگریس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف ممکنہ حملوں کی حمایت کریں، دوسری طرف شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور مغرب کی دھمکیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے اصولوں کو بدل نہیں سکتیں۔