سابق امریکی صدر جارج بش کے دل کی بند شریان میں سٹنٹ لگا دیا گیا

George Bush

George Bush

ٹیکساس (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دل کی بند شریان میں سٹنٹ لگا دیا گیا، آج ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گے۔ سابق صدر بش سالانہ طبی معائنے کے لئے پیر کے روز ٹیکساس کے پریسبیٹرین ہسپتال گئے۔

جہاں ڈاکٹروں نے انکے دل کی ایک شریان میں خون کا لوتھڑا دیکھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال داخل کر کے سٹنٹ لگا دیا، سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے وہ تیزی سے رو بصحت ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک دن زیر نگرانی رکھا اور امید ہے کہ انہیں آج گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔