سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی کوچ مکی آرتھر پرسخت تنقید

Mickey Arthur

Mickey Arthur

سڈنی(جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز نے بھارت کے خلاف موہالی ٹیسٹ سے قبل 4 آسٹریلوی کھلاڑیوں کی معطلی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آسٹریلوی کو چ مکی آرتھر نے موہالی ٹیسٹ سے قبل نائب کپتان شین واٹسن، بیٹسمین عثمان خواجہ، فاسٹ بولرز جیمز پیٹنسن اور مچل جانسن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

کوچ کے اس فیصلے پر سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور ڈرین لی مین نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ اور کپتان کو اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے تھا، یہ آسٹریلیا کی انٹرنیشنل ٹیم کا معاملہ ہے، کسی اسکول کرکٹ ٹیم کا نہیں۔دوسری جانب بھارتی اور آسٹریلوی اخبارات نے بھی کوچ مکی آرتھر کے فیصلے کو ضرورت سے زیادہ سخت اور مضحکہ خیز قرار دیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 مارچ سے موہالی میں کھیلا جانا ہے۔