اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق نے احتساب عدالت کی طرف سے سنائی گئی تین سال کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق پر سی این جی لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیوں اور دیگر اقدام پر 82 ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔
احتساب عدالت نے توقیر صادق کو عدم حاضری پر تین سال کی سزا سنائی تھی ، توقیر صادق نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مئی 2013 میں متحدہ عرب امارات کے حکام کی حفاظت میں تھے اور جان بوجھ کر غیر حاضر نہیں ہوئے، عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بعد عدم حاضری پر سنائی گئی سزا کا کوئی جواز نہیں۔