لندن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس نے اپنی ہی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا دیا۔ باب ولس کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران انگلینڈ نے بال ٹیمپرنگ کی۔ ایک انٹرویو میں باب ولس نے کہا کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران گیند کو بال ٹمپرنگ کے بعد تبدیل کیا گیا، علیم ڈار کو اندازہ تھا کہ ایک انگلش بولر نے گیند کو کھر چا رہے تھے جس کے بعد گیند کو تبدیل کر دیا گیا۔
باب ولس نے کہا کہ امپائرز نے از خود گیند کو تبدیل کیا جبکہ ایلسٹر کک گیند کی تبدیلی کیخلاف تھے۔ اگر گیند کی شکل فطری طریقے سے تبدیل ہوئی تھی تو کک کو کیا مسئلہ تھا؟ تاہم انگلش ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انگلش کرکٹرز کبھی بال ٹیمپرنگ جیسے کام نہیں کرتے۔