چین (جیوڈیسک) سابق انگلش سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم گلوبل ایمبیسیڈر بننے کے بعد ایک ہفتے کے دورے پر چین پہنچ گئے۔ ڈیوڈ بیکھم چین کے دارالحکومت بیجنگ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں فٹبال حکام سمیت شائقین کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھی۔
ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچنے تک شائقین ان کے ساتھ ساتھ رہے۔ مداحوں نے اپنے فیورٹ سٹار فٹبالر کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھیں تھیں۔ ڈیوڈ بیکھم کے گلوبل فٹبال یمبیسیڈر بننے کے بعد کسی بھی ملک میں یہ پہلا دورہ ہے جہاں پر بیکھم چائینز سپر فٹبال لیگ کے فروغ میں اپنی مدد پیش کریں گے۔