نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اٹل بہاری واجپائی کئی ہفتوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں گزشتہ روز نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی باقیات ان کی رہائشگاہ کرشنا مینن مرگ منتقل کی جائیں گی۔
اٹل بہاری واجپائی کی خراب صحت کے باعث ان کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے 19-18 اگست کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تاریخی معاہدہ بھی طے ہوا تھا جسے ’معاہدہ لاہور‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔