روم (جیوڈیسک) سابق اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی کو ٹیکس چوری کے جرم میں معافی نہ مل سکی، پانچ سال قید کی سزا برقرار رہے گی۔ ٹیکس فراڈ کے جرم میں ہائیکورٹ نے برلسکونی کو چار برس قید سنائی تھی جسے ایمنسٹی کے تحت ایک برس کم کر دیا گیا تھا تاہم اعلی عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔
عدالت نے برلسکونی پر پانچ سال تک سرکاری عہدہ سنبھالنے پر پابندی کا ازسر نوجائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔