سابق حکومت کے بھاری قرضے،مالیاتی خسارے میں اضافہ

Pak Rupee

Pak Rupee

پانچ سال کی مدت پوری کرنے والی حکومت نے رواں مالی سال کے آٹھ مہینے اور پندرہ دن میں نو کھرب روپے سے زائد قرضے بینکوں سے لیے۔ جو بجٹ سپورٹ کیلے حاصل کئے گئے۔

سابق حکومت نے نجی بینکوں اور مرکزی بینک کے علاوہ نیشنل سیونگز سے بھی دو سو اناسی ارب روپے قرض کی مد میں حاصل کئے ۔ سابق حکومت نے رواں مالی کے پہلے اٹھ ماہ پندرہ دنوں میں نو سو گیارہ ارب روپیقرض حاصل کیا ۔

رواں مالی سال کے اختتام پر مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے آٹھ فی صد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ حکومت کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا جس کا حل بینکاری نظام سے قرضوں کی صورت نکالا گیا۔ نگران حکومت بھی سرکاری امور چلانے کیلئے بینکوں سے ہی قرضے لے گی۔