کوئٹہ (جیوڈیسک)بلوچ رہنما اخترمینگل ساڑھے چار سال بعد کوئٹہ سے انتخابی سیاست کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں، وہ آج چار بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
خود ساختہ جلاوطن بلوچ رہنما اختر مینگل چند روز پہلے ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان ساڑھے چار سال بعد کوئٹہ پہنچے۔ تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔: اختر مینگل نے کہا حالات کا مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں۔ لاشیں گرانے سے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔
اختر مینگل نے انکشاف کیا بلوچستان میں اب بھی بہت سے علاقے نو گو ایریاز ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قاتل کے بازو میں کتنا زور ہے۔ اس پہلے کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں بلوچ رہنما کا کہنا تھا الیکشن کے بجائے سلیکشن کسی صورت قبول نہیں۔