سابق ممبر ضلع کونسل ومرکزی ممبرراہنما پیپلزپارٹی چوہدری محمد یوسف درائیاں کا پوتا اور چوہدری نوید یوسف کا بیٹا گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گیا

بھمبر : سابق ممبر ضلع کونسل ومرکزی ممبرر اہنما پیپلزپارٹی چوہدری محمد یوسف درائیاں کا پوتا اور چوہدری نوید یوسف کا بیٹا گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گیا جسکی نمازجنازہ باولی والے قبرستان میں اداکی گئی۔

جنازہ میں مرکزی نائب صدر پیپلزپارٹی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز ،ٹرانسپورٹر چوہدری عارف کاکا، ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس، صدر کشمیر پریس کلب حاجی نعیم گل، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ،چوہدری عاطف اکرم۔

راجہ شاہد انور، چوہدری اکرام سبحانی، عمران یوسف، الحاج چوہدری محمد یوسف سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی، چوہدری شکور بوکن سمیت عوام علاقہ، شہریوں، تاجروں اور عزیزاقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔