برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن محمد سرور کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے 17 جولائی کو خبر بریک کر دی تھی۔ گلاسگو سے تعلق رکھنے والے محمد سرور 1997 سے 2010 تک لیبر پارٹی کی طرف سے برطانوی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ کل اسلام آباد پہنچیں گیا ور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔
محمد سرور کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے لئے وہ برطانوی شہریت بھی چھوڑ دیں گے۔۔ محمد سرور گلاسکو سے برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان رکن تھے اور وہ تین بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
برطانیہ کے گزشتہ انتخابات میں محمد سرور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اب اس سیٹ پر محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ محمد سرور کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور وہ 60 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ محمد سرور کا شمار میاں نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔