پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک چھوڑنے سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرنیوالے سپریم کورٹ کے بینچ پر درخواست گزار کا اعتراض، نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک چھوڑنے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار شاہد اورکزئی نے دلال دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی ہیں۔ اس لیے وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے شاہد اورکزئی کے دلائل کو معقول قرار دیا اور کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دینے کیلیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کو بھجوا دیا۔ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔