سابق صدر پرویز مشرف کی لال مسجد آپریشن کا تحریری یا زبانی حکم دینے کی تردید

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق صدر پرویز مشرف سے لال مسجد آپریشن کے حوالے سے تفتیش کی ہے جس کے دوران پرویز مشرف نے 2007 میں لال مسجد آپریشن کا تحریری یا زبانی حکم دینے کی تردید کی ہے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد خالد خٹک، ایس ایس پی ساجد کیانی، ایس پی جمیل ہاشمی اور سب انسپکٹر محمد یوسف پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پرویز مشرف سے ان کے فارم ہاوس پر تفتیش کی۔

تحقیقاتی ٹیم نے سابق صدر سے پوچھا کہ انہوں نے لال مسجد آپریشن کا زبانی حکم دیا تھا یا تحریری؟ پرویز مشرف نے جواب دیا کہ انہوں نے لال مسجد آپریشن کا زبانی یا تحریری کوئی حکم نہیں دیا۔ سابق صدر نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ انہوں نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کے کوئی احکامات جاری کیے تھے۔