لندن (جیوڈیسک) سابق صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فون کر کے انہیں انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ الطا ف حسین نے بھی سابق صدر زرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الطا ف حسین اور سابق صدر مملکت آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی وجغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اور خطے کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے اس امرپراتفاق کیا کہ ملک کو درپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا۔