لاہور (جیوڈیسک) اراکین پنجاب اسمبلی نے سابق حکومت کے اقدامات کو ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔
حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی جہاں انسانی جانوں کو نگل رہی ہے وہیں معاشی تباہی بھی لارہی ہے اور اس میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہوسکتی ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے واے اداروں کو بھی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرنا ہو گی۔