کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں، الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ تعلیمی نمائش کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جعلی ڈگری بنانے والوں کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں جو ملوث ہونگے ان کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔
سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کسی کو جعلی ڈگری بنانے کا حق نہیں ، واقعے سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ماضی بھی کچھ سیاستدان بھی ایسے ہی تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرتے رہے ہیں جن کا وجود ہی نہیں۔