امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر/ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت راجہ خرم شہزاد عمر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحانات2014ء کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید برآں حکم نامہ کے تحت کمرہ امتحان میں کتاب،گائیڈ،حل شدہ پرچہ جات، ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگرنقل میںمدد گار مواد لانے پر بھی پابندی ہوگی۔بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com