امتحانی مراکز کے اطراف صفائی و ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ انٹر کے امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء و طالبات کو دوران امتحان مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی ،علاقائی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی نے افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے سرسبز ماحول کو فروغ دیکر قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ انسداد ڈینگی سمیت مہلک امراض سے بچائو کے لئے عوامی آگاہی مہم چلا ئی جائے انہوں نے تمام زونز کو گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتری بنا نے اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج فلو کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں تاکہ صفائی وستھرائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com