شہدائے پشاور کی یاد میں
Posted on January 21, 2015 By Geo1 Webmaster آپکی شاعری, شاعری
اے میرے ننھے شہیدو چھپ گئے کہاں ہو تم
بے چین ہیں وہ مائیں جن کے لخت جگر ہو تم
آج بھی ہر آہٹ ہر آواز پر وہ چونک جاتی ہیں
ڈھونڈھتی پھرتی ہيں تمکو مگر نہ ڈھونڈھ پاتی ہيں
کیسے کٹے يہ ان کے دن اور کیسے کٹی راتیں
تصورہی تصور ميں تم سے وہ کرتی رہی باتیں
آجاؤ ميرے لال تم بن اب مجھے نيند نہیں آتی
بن تمہارے میری جاں کوئی شے نہيں بھاتی
تمہارے ايک آنسو سے ميرا دل پھٹنے لگتا تھا
تمہاری مسکراہٹ سے وہ پھر دھڑکنے لگتا تھا
میرے آنسو میری آہيں تمہین بے چین نہیں کرتے
ھنستے بستے گھر کو يوں ویراں نہیں کرتے
جو کہو گے لا کے دوں گی صرف وعدہ يہ کرو
نہ ہو گے نظر سے اوجھل کبھی اتنی تو حامی بھرو
میری ممتا میری چاہت کا نہ لواتنا کڑا تم امتحان
سامنے اب آ بھی جاؤ مت چھپو اب میری جان
Martyrs Peshawar
تحریر:وقارانساء