کراچی (جیوڈیسک) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کو طلب کیا جا سکتا ہے تو پھر امتحانات میں نقل روکنے کے لئے بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔
کراچی میں این جے وی ہائی اسکول میں ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ میں تقرری لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے اسی طرح تعلیمی اداروں میں امتحانات کے دوران نقل مافیا کے خلاف بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ 7 ہزار جونیئر اسکول ٹیچرز اور 12 ہزار پرائمری اسکول ٹیچرز کو 3 ماہ میں آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے ٹیسٹ پاس کرنے والے 250 اساتذہ میں تقرری لیٹر تقسیم کئے۔