دوران امتحانات رات کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،امتحانی تیاریاں احسن طریقے سے کیا جا سکے
Posted on March 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: دی کڈز یونیورسٹی ملیر کھو کھر آپار کے پرنسپل محمد حنیف خان کی زیر صدارت علاقائی اسکولوں کے پرنسپل و مالکان کا مشترکہ اجلاس میں دوران امتحان طالب علموں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے دوران امتحان لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شام 7بجے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ طالب علموں کو سالانہ امتحان کی تیاریوں میں دشواریوں سے نجات دلا ئی جا سکے۔
محمد حنیف خان نے کہاکہ آج کل پرائمری اور لوئر سیکنڈری کے امتحانات جاری ہیں اور ماہ اپریل سے سیکنڈری کلاسز کے امتحانات شروع ہوجائیں گے اور سالانہ امتحانات میں بچے اور اساتذہ سب امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں خاص کر طالب علموں کے مستقبل کا فیصلہ اس سالانہ امتحانات میں ہوتا ہے جس کے لئے بچہ سال بھر محنت کرتا ہے اور جب دوران امتحان اس کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کو شدید ذہنی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج کل شہر قائد کے حالات جہان دہشتگردی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہو کہیں دھماکے کہیں فائرنگ کہیں لوٹ مار تو اس رات کی تاریکی کا فائدہ صرف اور صرف دہشتگردوں کو ہورہا ہے جو اس لوڈشیڈنگ کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے جس میں دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں بڑی آسانی سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں لہذا اس سے بچائو کا واحد حل یہ ہے کہ بدامنی کی روک تھام اور طالب علموں کو امتحانات کی تیاریوں میں آسانی پہنچا نے کے لئے لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ یقینی بنا یا جائے ملیر کھو کھرا پار کے اسکولوں کے پرنسپل ،اساتذہ اور مالکان نے گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر تعلیم ،کمشنر کراچی اور کے ۔الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے رات کے اوقات میں جاری لوڈ شیڈنگ کے اس گھمبیر عوامی مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے نائٹ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرائیں تاکہ طلباء و طالبات اپنے امتحانات کی تیاریاں بہتر انداز میں کر سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com