نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دونوں گروپوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی پہلے دن سے خلاف ورزی شروع کر دی تھی
Posted on February 27, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی گروپ کی طرف سے نامزد امیدوار برائے صدراور سابق جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دونوں گروپوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی پہلے دن سے خلاف ورزی شروع کر دی تھی جس میں اخبارات میں اشتہار دینا،ووٹرز کو اکٹھا کر کے کھانا کھلانا اور کھانے کے دوران تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے اور بالآخر الیکشن والے دن تحصیل کھاریاں میں جنگ و جدل کا منظر پیش کرتے ہوئے الیکشن کو سبوتاژ کر دیا۔
دراصل یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف میں اس کے نظریات کی بنیاد پر شامل نہیں ہوئے بلکہ ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو ئے ہیں ۔ہم انشا اللہ آئندہ ضلع گجرات میں نظریاتی بنیادوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مخلص اورعمران خان کے مشن کو لے کر آگے بڑھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے اور ہم پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارٹی کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے تمام راہنمائوں کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جائے۔