نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی تحریک انصاف کے اصل امیدوار ہیں : عہدیداران

لالہ موسی(جی پی آئی) نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی تحریک انصاف کے اصل امید وار ہیں اور وہ حلقہ پی پی 112میں تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار ثابت ہونگے۔تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے تمام عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کا کو ئی اور امید وار قابل قبول نہیں ہے۔

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ضلع گجرات میں تحریک انصاف کے سب سے پہلے لیڈر ہیں جنوں نے تحریک انصاف کی پورے ضلع گجرات میں تشہیر کی اور تحریک انصاف کو پورے ضلع میں منظم کیا ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جیت یقینی ہے۔ہمیں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد ہے کہ صرف وہی MPAمنتخب ہو کر علاقہ کے عوام کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔نوازش علی شیخ غریب عوام کی آواز ہیں۔

ان پر الزامات لگانے والے آج شرم سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی نوازش علی شیخ پر اعتماد کرتے ہیں اور یہ بات تحریک انصاف ضلع گجرات کے تمام امیدوار جانتے ہیں ۔اور عمران خان نے بھی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی دعوت پر لالہ موسی آنے کا وعدہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانصاف مرکز میں تحریک انصاف کے تمام یونین کونسل عہدیداران اور ممبران جن میں حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،سہیل نواز خان،نوشاد علی شیخ ،سید حسن رضا گیلانی کلیوال سیداں۔

احتشام دھامہ،غلام عباس بھٹہ محلہ قصبہ،طاہر رفیق بٹ شاہ سر مست،میاں کبیر احمد کوٹلی شاہ جہانیاں،امجد نوید شیخ ،مرزا خرم شہزاد محلہ قصبہ،محمد شہباز محلہ قصبہ،مہر جنید احمدپرانا لالہ موسی،فرقان جاوید ،محمد شعیب مغل محلہ قصبہ،ملک آصف عارف دیونہ ،مہر وسیم کوٹلہ قاسم خان، مبشر بٹ سردار پورہ،ارم شہزاد،فخر عباس،تیمور حسین ،کاشف غفور،ارسلان شیخ ،قاضی فرحت ،سفیان علی شیخ ،حمزہ شیخ اور دیگر نے کیا۔