نوازش علی شیخ نے محمد افضل ، غلام عباس بھٹہ ، مرزا طارق مقصوداور اسرار احمد کے ہمراہ چوہدری شوکت علی ملاقات کی

لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنمانوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے الحاج محمدافضل،غلام عباس بھٹہ،مرزا طارق مقصوداور اسرار احمد کے ہمراہ دینہ چک میں چوہدری شوکت علی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے والد محترم نمبردار شیر علی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی قبر کو روشن کرے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

دینہ چک میں ہی انہوں نے کھاریاں کچہر ی کے کلرک محمد سلیم سے بھی انکی بھاوج کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔قبل ازیں انہوں نے چوہدری زبیر انور کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ہونے والے ختم قل میں بھی شرکت کی اور چوہدری زبیر انور اور انکے کے حلقہ احباب سے اظہار تعزیت کیا۔