لاہور (جیوڈیسک) ریجنل قومی انڈر 16 اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹس کا شیڈول اس طرح بنانا کہ وہ بچوں کے امتحانات سے متصادم ہو، برسوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ڈومیسٹک کا معمول ہے۔
ہر سال اپریل اور مئی میں اگر کھلاڑی امتحان چھوڑیں تو پڑھائی جاتی ہے، پیپرز دیں تو کرکٹ کے نہیں رہتے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کہتے ہیں کہ ایسی کرکٹ وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ یہی نہیں پی سی بی نے جولائی اگست میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ کا جو شیڈول بنایا ہے، وہ بھی B.A.کے امتحا ن سے متصادم ہو گا۔