لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے شیڈول کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں امتحانات اور موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہےکہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں بھی 2 ہفتوں تک توسیع کی ہے۔